چیچن صدر کس سے ڈرتے ہیں؟
چیچنیا صدر نے مغربی ممالک کی پابندیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی پابندی سے نہيں ڈرتا تاہم یہ پابندی اللہ کی جانب سے ہو یا پوتین کی جانب سے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان قادری اف نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے خلاف مغربی پابندیوں کو مذاق قرار دیا۔
قدیروف نے مغرب کی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف پابندی مذاق ہے اور میں کیس بھی پابندی سے نہيں ڈرتا تاہم یہ پابندی اللہ کی جانب سے یا روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ہوں۔
انہوں نے ایک کانفرنس سے خطاب میں بولتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ اور لڑکیاں کبھی بھی سیاسی پیچیدگیوں میں نہیں پڑی ہیں اور ان لوگوں نے کبھی بھی اس تعلق سے کام نہيں کیا تاہم مغرب نے ان پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
رمضان قدیروف نے کہا کہ مغرب صرف مجھے خوفزدہ کرنا چاہتا ہے، میں صرف اللہ اور پوتن کی پابندیوں سے ڈرتا ہوں، باقی سب بے کار کی باتیں ہیں اور ان کی کوئی اہمیت اور قیمت نہیں ہے۔
امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں برسوں سے قادری اف پر پابندی عائد کردیئے ہیں اور جب سے چیچن فوجی، روسی فوجیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کے خلاف جنگ کر رہے ہيں اور امریکا و یورپ نے نئی پابندیاں قادری اف اور ان کے خاندان کے خلاف عائد کر دیئے ہیں۔
چیچنیا کے صدر نے کہا کہ انہوں نے پوتن کے فیصلے اور روسی فوج کی حمایت میں اپنے فوجیوں کو جنگ کے لئے یوکرین بھیجا ہے۔