May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • فلسطینی مزاحمت کے جوان
    فلسطینی مزاحمت کے جوان

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے پرچم ریلی کی شکل میں صیہونیوں کے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے کی بابت صیہونی حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔

صیہونی آبادکار پرچم سے موسوم اپنی ریلی ہر سال نکالتے ہیں اور اس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے پر انکے ناجائز قبضے کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔

صیہونیوں کا دعوا ہے کہ بیت المقدس مکمل طور پر خودساختہ صیہونی ریاست کا دارالحکومت ہے جبکہ فلسطینی عوام کا واضح موقف یہ ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

صوت القدس نامی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے جمعرات کی شب ایک ہنگامی اجلاس بلایا جس میں بیت المقدس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کر کے فلسطینی تنظیموں نے بیت المقدس، مغربی کنارے اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ آج جمعے کے روز مسجد الاقصیٰ کے دفاع اور تحفظ کی خاطر اسکے صحن میں اجتماع کریں.

ساتھ ہی بیان میں صیہونی حکومت کو ہر قسم کی حماقت یا اشتعال انگیز اقدام کی بابت سخت خبردار کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر پرچم ریلی کے نام پر صیہونی آبادکار مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں تو یہ بارود سے کھیلنے کے مترادف ہوگا جس کے شعلے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔

ٹیگس