May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد نے کی یمن میں جنگ بندی کی 119 بار خلاف ورزی

پریس ذرائ‏ع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجی اہلکاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن میں جنگ بندی کی ایک سو انیس بار خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جاسوس اور ڈرون طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ مآرب، حجہ، جوف، صعدہ، تعز، بیضا اور ضالع کی فضا میں پروازیں کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں من جملہ مآرب، تعز، حجہ، الجوف، صعدہ، الضالع اور البیضاء پر راکٹ اور توپ خانے سے حملے کئے اور یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ۔ یہ حملے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے پر بارہا خبردار کیا ہے۔

ٹیگس