May ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں 40 فلسطینی زخمی

صیہونی دہشتگردوں نے مقبوضہ قدس پر حملہ کر کے 40 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگرد فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے 15 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق کل بروز اتوار صیہونی حکومت کے اعلان کے مطابق غاصب صیہونیوں کا پرچم ڈانس مارچ شروع ہوا جس پر فلسطینی گروہوں اور عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینیوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر شہادت پسندانہ کارروائی بھی انجام پائی ہے جس سے غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔

یہ شہادت پسندانہ کارروائی بیت لحم میں غاصب صیہونی آبادکاروں کے علاقے میں انجام پائی تاہم ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

صیہونیوں کے جھنڈا مارچ کے مقابلے میں فلسطینیوں نے بھی مختلف علاقوں منجملہ رام اللہ میں فلسطینی پرچم کے ساتھ مارچ  کیا۔

صیہونیوں کے پرچم ڈانس پروگرام کے تعلق سے بیت المقدس میں اتوار کی صبح سے ہی حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

ٹیگس