سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش
ییمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد، اپنے پٹھو فوجی اہلکاروں کو دروبارہ منظم کرنے اور نئے منصوبے نیز حکمت عملی تیار کرنے کے لئے جنگ بندی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام : ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے سعودی اتحاد میں شامل ممالک کی جانب سے جنگ بندی کی پابندی نہیں کی جا رہی ہے اور ان کے مجرمانہ رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ یمنی قوم کو ایسے دشمنوں کا سامنا ہے جو امن کی زبان نہیں سمجھتے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی قوم کے خلاف دشمنوں کی کوئی آرزو پوری نہیں ہو سکتی اور یمن کی مسلح افواج ہر جارحیت کا مزید سختی سے جواب دیں گی۔
یمن میں دو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے مگر سعودی اتحاد کی جارحیت مسلسل جاری رہی ہے۔
دریں اثنا سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی ایک سو گیارہ بار خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف صوبوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
صبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں کی فضا میں پروازیں کیں اور مختلف علاقوں پر بمباری کی جبکہ یمنی شہریوں کے مکانات پر فائرنگ کی اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔