یورپ و امریکہ کے لئے متعدد اسرائیلی پروازوں کی منسوخی
Jun ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
اسرائیل کی ایل آل ایر لائنز نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یورپ و امریکہ کے لئے اپنی کئی پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام : اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان پروازوں کی منسوخی کی وجہ ہڑتال اور تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے متعلق ایک خبر یہ بھی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ میں منگل کی رات خطرے کا سائرن بجنے سے افراتفری مچ گئی جبکہ صیہونی وزارت جنگ کے ترجمان نے بعد میں اعلان کیا کہ تکنیکی خرابی کی بنا پر خطرے کا سائرن بجنے لگا تھا اور کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں تھا، تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جائیں گی۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب کہا جاتا ہے کہ الکریاہ کے علاقے میں خطرے کا سائرن بارہ منٹ تک بجتا رہا جس سے غاصب صیہونیوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔