Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • بنگلا دیش میں دھماکہ 5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

بنگلا دیش کے ضلعے چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلادیش کی مشترکہ کمپنی ’بی ایم کنٹینر ڈپو‘ میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی ایم کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی کے دوران دھماکا ہوا۔ فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ سول سرجن الیاس حسین نے پانچ اموات کی تصدیق کی۔

مقامی میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے کہا کہ 100 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس