Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد کی طرف سے یمن میں پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی

یمن میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 103 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی آج کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد کے ڈرون اور جاسوسی طیاروں نے یمن کے صوبوں مأرب، حجه، الجوف، تعز، صعده، ضالع و بیضاء اور سرحدی علاقوں میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں انجام پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ساتھ ہی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مأرب، حجه، صعده، جیزان اور عسیر میں یمن کی فوج اور عوامی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ہینس گرینڈبرگ نے یمن میں سعودی اتحاد کی طرف سے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد اس جنگ بندی معاہدے کے نازک ہونے کی بات مانتے ہوئے سکورٹی کونسل، ریاض اور عمان سے اس معاہدے کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کچھ دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔

ٹیگس