عراق میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
Jun ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ نینوا کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فوجی اڈے پر گراڈ نامی 4 راکٹ داغے گئے۔
راکٹ حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔
اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ چکے ہیں۔ غیر ملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔