Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں تین صیہونی فوجی زخمی

غرب اردن میں فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپ میں تین صیہونی زخمی ہوگئے

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی اتوار کی صبح  اس وقت زخمی ہوئے جب وہ اپنی گاڑی سے مشرقی قلقیلیہ کی عزون کالونی میں جاناچاہتے تھے۔ صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں گرفتار بھی کرلیا۔

صیہونی فوجیوں نے سنیچر کی رات مشرقی طولکرم میں نورشمس کیمپ پر فائرنگ کی ، آنسو گیس کے گولے داغے اور حملہ کیا جس کا فلسطینی نوجوانوں نے بھرپورجواب دیا ۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے فلسطینیوں پر صیہونیوں کی کسی بھی طرح کی جارحیت اور حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اسے ریڈ لائن پار کرنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے حملوں سے تمام محاذوں پر صورتحال دھماکا خیز ہو سکتی ہے۔

ٹیگس