اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی انتقامی کارروائی شروع، مقبوضہ علاقے پر راکٹوں سے حملہ
Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں واقع مقبوضہ عسقلان سٹی پر غزہ کی پٹی سے دو راکٹ فائر کئے گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح مقبوضہ عسقلان سٹی پر دو راکٹ فائر کئے گئے۔ راکٹ داغے جانے کے بعد علاقے میں سائرن بجنے کی آوازیں آںے لگیں۔ ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔
راکٹوں سے حملہ آج ایسے میں ہوا ہے کہ اسرائیل کے طیاروں نے کل شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون پر بمباری کی تھی اور جمعرات کے روز بھی صیہونی بحری فوجیوں نے 3 فلسطینی ماہیگیروں کو زخمی کیا تھا جبکہ جمعہ کے روز مشرقی جنین میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔