-
غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے راستہ تلاش کرنا بے حد ضروری
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۹سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران و روس کے درمیان مذاکرات میں فلسطین ایک موضوع ہے کہا: غزہ ایسا علاقہ ہے جہاں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہوتا ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو، بمباری کو روکا جائے اور اس سلسلے میں فوری راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
-
صیہونی فوج نے طولکرم شہر کا محاصرہ کرلیا
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں واقع طولکرم شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔
-
غاصب صیہونی حکومت کے بد ترین اور برے دن آنے والے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۴ایران کے وزیر خارجہ نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشتناک دن آنے والے ہیں۔
-
غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اورعلاقے میں کشیدگی کا اصلی ذمہ دار امریکا ہے: ایران
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور علاقے میں کشیدگی کا اصلی ذمہ دار امریکا ہے۔
-
ایران صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائے گا
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۳ایران کی عدلیہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ہم وزارت خارجہ کے تعاون سے صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کئے جانے کے کوشش کر رہے ہيں۔
-
امریکی سینیٹ میں یوکرین اورغاصب صیہونی حکومت کی فوجی امداد کا بل مسترد
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۷امریکی سینیٹ نے یوکرین اور غاصب صیہونی حکومت کی فوجی امداد کے بل کا جائزہ لئے جانے کو مسترد کر دیا۔
-
ایران اور روس کے مذاکرات کا اہم موضوع غزہ پر بمباری بند کرانا اور محاصرے کا خاتمہ ہے: ایرانی صدر
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۸صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے مذاکرات کا اصلی موضوع مسئلہ فلسطین، غزہ پر فوری طور پر بمباری بند کرانے کی کوشش، غزہ کے عوام کے محاصرے کا خاتمہ، فلسطینی عوام کی انسان دوستانہ امداد اور فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی ہے۔
-
بحیرۂ احمر میں اسرائیلی جہازوں کی آمد و رفت پر یمن نے پابندی لگا دی
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۶یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں خلیج عقبہ سے باب المندب تک غاصب اسرائیلی حکومت کے جہازوں کی آمد و رفت ممنوع ہے۔
-
حزب اللہ لبنان کے صیہونی چھاؤنیوں پر حملے (ویڈیو)
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۷حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں چار صیہونی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
امریکہ: جو بائیڈن کی انتخابی ریلی کے مقام کے سامنے اسرائیل مخالف مظاہرے (ویڈیو)
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۸امریکہ کے شہر بوسٹن میں متعدد فلسطینی حامیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی ریلی کے مقام کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔