Jun ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں زلزلے کی تباہی، سیکڑوں جاں بحق و زخمی، ایران میں بھی زلزلہ+ ویڈیو

افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے 255 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوگئے جبکہ ایران میں بھی آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پکتیکا اور کوستہ صوبوں میں بدھ کو زلزلے کے ریکٹر اسکیل پر 1۔6 زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں کم از کم 255 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں زلزلے کے بعد منظر عام پر آنے والی ویڈیو

امدادی کارروائیاں متاثرہ علاقے میں جاری ہیں جس میں انتظامیہ کے افراد کے علاوہ مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلے سے کئی گاؤں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے ہرمزگان کے علاقوں بندرلنگه اور پارسیان میں بھی آج صبح ریکٹر اسکیل پر 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین میں 10 کیلو میٹر بتائی گئی ہے۔ اس زلزلے کے بعد ابھی تک 9 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے بچنے کیلئے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ہرمزگان صوبے کے گورنر ہاوس میں ہنگامی حالت کے مرکز کے ڈائریکٹر مہرداد حسن زاده نے کہا ہے کہ ابھی کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم مختلف علاقوں سے اطلاعات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ٹیگس