Jun ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • دہشتگرد امریکی فوج کا لیجسٹک کاررواں الحریر چھاؤنی میں داخل

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے شام کے سرحدی راستے سے عراقی کردستان میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاررواں کے داخل ہونے کی خبر دی ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج سے وابستہ ایک لیجسٹک کاررواں شامی سرحدوں کے راستے کردستان کے صوبے اربیل میں داخل ہوا ہے۔ اس سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ یہ لیجسٹک کاررواں مشرقی شام کے سیرین کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرتسلط علاقوں سے بھیجا گیا ہے جو سیمالکا سرحدی گذرگاہ عبور کرکے عراقی کردستان کے دھوک صوبے میں داخل ہوا۔

عراقی سیکورٹی ذریعے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ لیجسٹک کاررواں بیس بکتربند گاڑیوں ، غذائی اشیاء اور فوجی ہتھیاروں کے حامل متعدد ٹرکوں پر مشتمل ہے۔

دہشتگرد امریکی فوج کے اس لیجسٹک کاررواں کے عراق میں داخل ہونے پر اس کی حفاظت کے لئے پورے راستے میں ہیلی کاپٹر پرواز کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کا یہ لیجسٹک کاررواں آخرکار صوبہ اربیل کے شقلاوہ علاقےکی الحریر چھاؤنی میں داخل ہوگیا۔ 

ٹیگس