Jun ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • برسوں بعد امارات سے شام کے لئے پہلی پرواز

برسوں بعد متحدہ عرب امارات کے شارجہ ایئرپورٹ سے شام کے لئے پہلی پرواز انجام پائی۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ کئی برسوں کے وقفے کے بعد متحدہ عرب امارات سے شام کے لئے پہلی پرواز انجام پائی ہے۔ شامی ایئرلائنس کے اس طیارے میں کل ایک سو اکیاون مسافر تھے جنہیں متحدہ عرب امارات کے شارجہ ایئرپورٹ سے شام کے لاذقیہ ہوائی اڈے پہنچایا گیا۔ 
یہ طیارہ دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا تاہم اس ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے اور اس کی عمارت کو نقصان پہنچنے کی بنا پر ایسا نہ ہو سکا۔ 
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد کے دورۂ دمشق سے، تقریبا ایک کے عشرے بعد شام اور امارات کے تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ 
عرب لیگ کی جانب سے دوہزار گیارہ میں شام کی رکنیت ختم کرنے کے بعد امارات سمیت دیگر عرب ممالک نے اپنے سفیروں کو شام سے واپس بلا لیا تھا تاہم متحدہ عرب امارات نے دو ہزارانیس میں دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔ 

ٹیگس