Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • عراق، فضائی حملے کے بعد ترک فوجی چھاؤنی پر جوابی حملہ

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے شمال میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

رووداو چینل کی رپورٹ کے مطابق، شمالی عراق کے صوبے دہوک کے علاقے «العمادیه» میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے «بامرنی» پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ اس چینل نے آگاہ سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے سے چند گھنٹے قبل اس ملک کے شمال میں عرب امارات کی ایک گیس کمپنی کی تنصیبات پر راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔

عراق کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں گیس کمپنی «دانا گیس» کی تنصیبات میں ہونے والے حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذ٘ہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی میں ہونے والے حملے ملکی کی مزاحمتی فورسز کے جارح غیرملکیوں کو انتباہات کے بعد ہوتے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ چکے ہیں۔ غیرملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

عراق کو ایک عرصے سے ترکی کی بری جارحیت اور فضائی حملوں کا سامنا ہے۔ شمالی عراق کے سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ کے بہانے ترکی کے فوجی حملوں نے اس ملک میں بدامنی پیدا کردی ہے اور اس کے خلاف قومی سطح پر مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں ۔

ٹیگس