عراق میں پھر نشانہ بنا دہشتگرد امریکی فوجیوں کا کاروان
Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے بصرہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے راستے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی عراقی گروہ نے قبول نہیں کی ہے اور رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔
حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے فوجی کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں اور امریکی دہشتگردوں کا شکار عراق میں روز کا معمول بن گیا ہے۔
عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔