Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • عراق، ترک اڈے پر پھر حملہ

شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے کو ایک بار پھر راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام : عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ موصل صوبے میں زیلیکان کے اڈے کو، جہاں ترک افواج موجود ہیں، راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، خبر رساں ذرائع نے آج بروز اتوار سہ پہر کو شمالی عراقی صوبے موصل میں زیلیکان بیس پر راکٹ حملے کی اطلاع دی۔ یہ اڈہ ترک افواج کا ٹھکانہ ہے۔

بغداد الیوم خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بیس کو بھاری راکٹ فائر کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے یہ بھی اطلاع دی کہ بیس کو چار 122 ایم ایم سی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ صابرین کے مطابق ایک میزائل شیخان کے علاقے کے قریب 112 پیشمرگہ عسکریت پسندوں کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔

اس سے قبل17 جون کو زیلیکان بیس پر متعدد گراڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ پانچ 122 ایم ایم سی میزائلوں سے کیا گیا۔

ٹیگس