Jul ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • شمالی عراق پر ترکی کے فضائی حملے

ترکی کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عراقی کردستان کے دھوک علاقے کے دیہاتوں پر بمباری کی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے دھوک صوبے کے العمادیہ کے سینیئر عہدیدار وارشین سلمان نے کہا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر کچھ علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ یہ حملہ نہلہ کے علاقے میں یرکلی اور سکیری دیہاتوں پر کیا گیا ہے
ابھی اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پی کے کے کے دس افراد مارے گئے ہیں۔ 
عراقی حکام نے ترکی سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم  کی کارروائیاں نہ کرے لیکن انقرہ ان مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دیتا اور اپنے حملوں کی وجہ پی کے کے کا مقابلہ کرنا بتاتا ہے ۔

علاقے کے ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ترکی کے اہداف کچھ اور ہیں 
ترکی نے پی کے کے کا پیچھا کرنے کے بہانے اٹھارہ اپریل سے شمالی عراق پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ترکی کے زیادہ تر حملے کردستان کے متینا ، الزاب ، آفشین اور باسیان علاقوں میں ہوتے ہیں اگرچہ اس نے صوبہ نینوا کے سنجار جیسے علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایاہے۔
شمالی عراق پر ترکی حالیہ حملوں میں اب تک  ایک بچے سمیت کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

ٹیگس