Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran

شمالی عراق میں واقع جارح ترکی کے فوجیوں کے ٹھکانے پر تین راکٹوں سے حملے ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی عراق کے صوبے دہوک میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے «شیلادزی» پر تین راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں اطلاعات موصول  نہیں ہو سکی ہیں۔

اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

یہ ایسے میں ہے کہ گزشتہ روز ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ شمالی عراق میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ آناتولی خبررساں ایجنسی نے ترکی کی وزارت دفاع کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یہ دونوں سیکورٹی اہلکار شمالی عراق کے ایک علاقے میں مارے گئے جہاں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن چل رہا ہے۔

اس ترک ادارے نے اطلاع دی ہے کہ یہ فوجی پی کے کے (PKK) کے عناصر کے حملوں کے دوران مارے گئے۔

دوسری جانب ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے شمالی عراق میں (PKK)  گروپ کے چھ عناصر کو ہلاک کر دیا۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق عراق میں پی کے کے (PKK)  کے خلاف آپریشن پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جاری ہے۔

18 اپریل کو ترکی نے شمالی عراق سے (PKK) کے عناصر کا خاتمہ کرنے کے بہانے ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے۔اس آپریشن کو عراقی حکومت اپنی سرزمین پر غیر قانونی اور دراندازی قرار دیتی ہے۔

ٹیگس