عراق میں ترک فوجی چھاؤنی پر میزائل حملے کی ویڈیو
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
گزشتہ روز شمالی عراق میں ترکی کی ایک فوجی چھاؤنی پر کنکورس میزائل سے حملہ ہوا تھا جس کی ویڈیو بھی اب منظر عام پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں قائم ترکیہ کی غیر قانونی فوجی چھاؤنی پر کنکورس میزائل سے حملہ ہوا تھا اور اس کی ویڈیو کردستان کے ایک دہشت گرد گروہ کے ٹی وی نے نشر کی ہے۔
روسی ساختہ کنکورس میزائل انٹی آرمر میزائل ہے جو متحرک اور ساکت اہداف کے خلاف استعمال کےلئے سابقہ سوویت دور میں بنایا گیا تھا، ہونے والا حملہ اس میزائل کے جدید ماڈل سے کیا گیا، یہ میزائل 200 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔