Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق، ترکیہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش

عراق کے موصل شہر میں واقع ترک فوج کے غیر قانونی اڈے پر 8 راکٹ فائر کیے گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر آٹھ راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

عراقی میڈیا نے اتوار شام کو اس ملک کے شمال میں واقع موصل کے مشرق میں زبردست دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

"صابرین نیوز" ٹیلی گرام چینل نے اطلاع دی ہے کہ "بعشیقہ" کے علاقے میں واقع "زلیکان" بیس کو آٹھ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ اڈہ ترک فوج کا ٹھکانہ ہے۔

اس رپورٹ کے شائع ہونے تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا تاہم خبر رساں ذرائع نے ترک اڈے کے اندر آگ کے شعلوں کے اٹھنے کی اطلاع دی ہے۔

اس بیس پر کل شام بھی چار راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ عراقی ذرائع کے مطابق یہ حملے گراڈ میزائلوں سے کیے گئے ہیں۔

گزشتہ مہینوں میں شمالی عراق میں واقع غیر قانونی ترک فوجی اڈے ہمیشہ سے ہی نامعلوم گروہوں کے راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

ٹیگس