Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ترکی کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عراقی کردستان میں دھوک کے علاقے «العمادیه» پر بمباری کی ہے ۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے دہوک صوبے کے العمادیہ علاقے پر پی کے کے کے ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک اس حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

 تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کا مقصد ترکی کے عوام کو پی کے کے کے دہشتگردانہ کارروائیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

عراقی حکام نے ترکی سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کی کارروائیاں نہ کرے لیکن انقرہ ان مطالبات پر کوئی توجہ نہ دیتے ہوئے اپنے حملوں کی وجہ پی کے کے کا مقابلہ کرنا بتاتا ہے ۔

علاقے کے ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ترکی پس پردہ دیگر اہداف کو حاصل کونے کا خواہاں ہے۔ ترکی نے پی کے کے کا قلع قمع کرنے کے بہانے اٹھارہ اپریل سے شمالی عراق پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ترکی کے زیادہ تر حملے کردستان کے متینا، الزاب، آفشین اور باسیان علاقوں میں ہوتے ہیں اگرچہ اس نے صوبہ نینوا کے سنجار جیسے علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس