Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد نے ایندھن کے حامل ایک اور یمنی جہاز کو روک لیا

یمن کی آئل کمپنی نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کے ہاتھوں ایندھن کے حامل ایک یمنی جہاز کو روک لئے جانے کی خبر دی ہے۔

 المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے ڈیزل کے حامل ایک یمنی بحری جہاز کو روک لیا ہے اور اسے جیزان کے ساحلی علاقے کی جانب جانے پر مجبور کر دیا۔

یمن کی آئل کمپنی نے زور دے کر کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا یہ اقدام جہاز کی تلاشی لینے اور اس کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس موجود ہونے کے باوجود انجام پایا ہے۔ یمنی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ روکے گئے جہاز میں انتیس ہزار ٹن ایندھن ہے۔

یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ جارح اتحاد نے 2 ماہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ المتوکل نے کہا کہ ہم سعودی اتحاد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بحری جہازوں کو فورا آزاد کرے کیونکہ یمن کو ایندھن کی سخت ضرورت ہے۔

ٹیگس