اسرائیل کے فوجی اڈے پر حزب اللہ کا پرچم۔- ویڈیو
Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
حزب اللہ نے الدیشہ آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر صیہونیوں کے سابق فوجی اڈے پر اپنا بڑا پرچم لہرا دیا۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق 1994 میں اسرائیل کے اس فوجی اڈے کے خلاف لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کی کارروائی جنوبی لبنان پر اسرائیلی قبضے اور صیہونی فوجیوں کو اس علاقے سے باہر نکالنے کا نقطہ آغاز تھا۔
اس کارروائی کے دوران حزب اللہ نے قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ اس کارروائی کے دوران 8 اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے اور حزب اللہ کے جوانوں نے اسرائیل کے اس فوجی اڈے پر حزب اللہ کا پرچم لہرا دیا۔
حزب اللہ ہر سال اس کامیابی کا جشن مناتی ہے، اور اس سال بھی حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے «النبطیه» شہر کی بلندی پرحزب اللہ کا پرچم لہرا دیا۔