Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی طرف سے صیہونی حکومت کو کسی بھی قسم کی رعایت دیئے جانے کی سخت مخالفت

حزب اللہ کے رکن پارلیمان نے صیہونی حکومت کو کسی بھی قسم کی رعایت دیئے جانے کی سخت مخالفت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن حسین الحاج حسن نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کسی معاہدے کی پابند نہیں ہے، کہا کہ لبنانیوں کو متحد ہونا چاہیے اور دشمن کو مزید رعایتیں نہیں دینی چاہئیں۔

حسین الحاج حسن نے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت کسی بھی معاہدے کی پابندی نہ کرتے ہوئے اپنی جارحیت مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور لبنان میں اس حکومت کے زیر قبضہ علاقوں کی تعداد اب پانچ سے بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت ریڈ کراس کو قیدیوں سے ملنے اور ان کی حالت کے بارے میں جاننے کی اجازت نہیں دیتی۔ یہ غاصب حکومت تعمیر نو کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لبنان کے مختلف گھروں اور اداروں پر بمباری کرتی ہے تاکہ لوگوں کو اپنے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرے-

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

لبنانی رکن پارلیمان نے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں امریکہ کی جانبداری سب پر عیاں ہے اور فرانس کی بے بسی اور ناتوانی بھی واضح ہے اس لئے لبنانیوں کو اب متحد ہو جانا چاہیے اور دشمن کو مزید رعایتیں فراہم نہیں کرنی چاہئیں۔

 

ٹیگس