Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے ملکی اقتدار اعلی کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتی لیکن جنگ کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے سیاسی دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے کہا ہے کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ جنگ ہمیں عزت و احترام اور دوسرے کے سامنے ہاتھ پھیلائے بغیر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے تو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آزاد قوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں  لیکن اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ 
محمد رعد نے کہا کہ ہم اپنے قدرتی ذخائر میں سرمایہ کاری اور اپنی سرحدوں کے تعین کے معاملے میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا حزب اللہ ملک کی عزت و سربلندی کےلئے قدم اٹھانے والے مخلص سرکاری عہدیداروں کا بھرپور ساتھ دے گی۔ 
حزب اللہ کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے اقتدار اعلی کے تحفظ کی خاطر مزاحمت جاری رکھنے کی قسم کھائی ہے اور اس پر قائم تھے اور رہیں گے۔ 

ٹیگس