Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد باز نہیں آرہا، یمن میں 172 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

جارح سعودی اتحاد نے یمن میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو بہتّر بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے

المسیرہ نیوز چینل کے مطابق گذشتہ روز سعودی فوج نے یمن کے الحدیدہ، مارب، جوف، صعدہ، ضالع اور بیضا صوبوں پر جاسوسی پروازیں انجام دیں جسے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد شدہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز سمیت یمنی شہریوں کے رہائشی مکانات پر بھی بھاری گولہ باری کی۔

صوبہ الحدیدہ، جیزان مارب، حجہ، بیضا اور ضالع بھی سعودی راکٹوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنے جبکہ صوبہ ضالع پر سعودی طیاروں نے تین بار بمباری کی۔

یاد رہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی بتا دیا تھا کہ سعودی اتحاد کی حرکتوں کے نتیجے میں جنگ بندی کا مفہوم کھو چکا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے گذشتہ ماہ جنگ بندی میں دو مہینے کی توسیع کا اعلان کیا جا چکا تھا۔ 

ٹیگس