Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی شعفاط کالونی پر جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی و گرفتار

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے شعفاط کالونی پر جارحیت کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے گزشتہ روز شعفاط کالونی پر حملہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں من جملہ ایک سرگرم فلسطینی رہنما اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس جارحیت میں ان کے گھروں اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس دوران آنسو گیس کے گولے بھی فائر کئے گئے جس سے کئی فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی۔

واضح رہے کہ شعفاط کالونی دو لاکھ مربع کیلو میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور یہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کی سرحد پر واقع ہے اور اس میں تقریبا 15 ہزار افراد زندگی گزارتے ہیں۔

ٹیگس