باخبر ذرائع کے مطابق، عزالدین قسام بريگیڈ نے ہفتے کے روز متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور ان کی بکتربند گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔
غزہ کے عام شہریوں اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
حزب اللہ لبنان نے بدھ کو بھی صیہونی حکومت کے مختلف فوجی اڈوں اور اہم مراکز پر کامیاب حملے کئے ہیں۔
عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران طاقتور ملک ہے اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ میں لبنان کے مزاحمتی عوام تک رہبر معظم انقلاب اور ایران کے عوام کی حمایت کا پیغام پہنچانے کے لیے بیروت آیا ہوں۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے آج غاصب صیہونی فوج کے دو مرکاوہ ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ کے شمال میں جاری جھڑپوں میں اپنے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت اور ایک اور کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
صہیونی فوج نے شام میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں گذشتہ تین سو ترسٹھ دنوں کے دوران اکتالیس ہزار آٹھ سو پچیس فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔