Jul ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • بغداد میں ایران و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولیعہد کی درخواست پر بغداد میں ایران و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی براہ راست ملاقات ہوگی

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی بغداد میں ایران و سعودی عرب کے مذاکرات اعلانیہ اور وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک سیکورٹی عہدیداروں کی سطح پر پانچ نشستیں منعقد ہو چکی ہیں اور اب وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان پانچویں دور کے مذاکرات دو ماہ قبل بغداد میں ہوئے تھے۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران ریاض مذاکرات کے بارے میں کہا تھا کہ ریاض نے تہران کے ساتھ اعلانیہ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔

سعودی عرب نے جنوری دو ہزار سولہ میں تہران و مشہد میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور قونصل خانے پر ہونے والے حملوں کو بہانہ بناتے ہوئے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کئے تھے۔ 

ٹیگس