عراق میں ترکی کے فوجی اڈوں اور فوجیوں کی تعداد سامنے آ گئی
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا ہے کہ عراق میں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ترکی کے 4 ہزار فوجی تعینات ہیں۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے ابتسام الغراوی نے کہا کہ ترکی کی جارح فوج نے ترکی کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی اور ہم کسی بھی طور ترکی کی فوج کو عراق میں مزید قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ عراق میں ترکی کے 5 فوجی اڈے اور ایک سو سے زائد فوجی مراکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے طیاروں نے اب تک 20 ہزار بار عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
بغداد؛ ترکی کے سفارتخانے کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے اور اسکے اطراف میں کانکریٹ کے بلاکس کی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے فوجی کردستان میں پی کے کے کی سرکوبی کے بہانے آئے دن عراق میں حملے کرتے رہتے ہیں اور چند روز قبل عراق کے ایک سیاحتی مرکز پر حملے میں کئی عراقی جاں بحق و زخمی ہوئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔