عراق میں راکٹوں کا رخ اب ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈوں کی جانب
Jul ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق اور ترکی کی مشترکہ سرحد کے قریب واقع ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے «بامرانی» میں چند ڈرون طیاروں نے حملہ کیا۔
«سرایا اولیاء الدم» نامی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
جمعہ کے روز بھی زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔ اس فوجی اڈے پر گراڈ نامی 14 راکٹ داغے گئے تھے۔ اُس سے کچھ چن پہلے بھی اسی فوجی اڈے پر 5 راکٹ داغے گئے تھے۔
یہ حملے زاخو میں ترکی کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملے کے بعد ہو رہے ہیں۔
ماضی میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ غیرملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔