ترکی کے فوجی عراقی سرزمین میں 20 کیلو میٹر اندر گھس گئے
Jul ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
عراق کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ترکی کے فوجی عراق کے 20 کیلو میٹر تک گھس آئے ہیں۔
سعودی ٹیلی ویژن چینل العربیه، کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع جمعه عناد نے کہا ہے کہ ہم نے ترکی سے کہا تھا کہ وہ شمالی عراق میں واقع ترکی کے فوجی اذے زلیکان سے اپنے فوجیوں کو نکالے لیکن ترکی نے ہماری بات نہیں مانی۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے حالیہ گولہ باری سے ہم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اس لئے کہ یہ ہماری اطلاع میں لائے بغیر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ترکی نے صوبہ دہوک کے «پره رخ» تفریحی مقام پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 11 عام شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔
اس حملے کے بعد شمالی عراق میں واقع ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈہ زلیکان پر راکٹوں سے حملے ہوئے۔