Jul ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • منکی پاکس نے سعودی عرب میں دستک دے دی

دسیوں ممالک کے بعد اب سعودی عرب میں بھی منکی پاکس کے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں 3 افراد منکی پاکس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے اور یہ لوگ یورپی ممالک سے سعودی عرب آئے تھے۔

سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے بعد خلیج فارس کا دوسرا ملک ہے جہاں منکی پاکس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیکے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال میں زیرعلاج 23 سالہ متاثرہ شخص یورپ سے واپس آیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر کے 75 سے زائد ممالک میں 16 ہزار 600 سے زیادہ منکی پاکس کیسز اور افریقی ممالک میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ٹیگس