عراقی پارلیمنٹ ترک افواج کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے
Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
عراق کے حکومت قانون نے اتحاد کہا ہے کہ عراقی پارلیمان ترک افواج کو عراق کے شمالی علاقوں سے نکال باہر کرنے کے لئے بہت جلد فیصلہ کرے گی۔
حکومت قانون اتحاد کے رکن محمد الصیہود نے کہا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ ترک افواج کی غیرقانونی موجودگی کا خاتمہ کرنے کے لئےحتمی فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔
انہوں نے ترک افواج کی شمالی علاقوں میں موجودگی کو عراق کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ الصیہود نے مزید کہا کہ ترک فوجی عراق کے شمال میں واقع کرد علاقوں میں اپنے ٹھکانے اور چھاؤنیاں بنا رہے ہیں جو نا قابل قبول ہے۔
حکومت قانون اتحاد کے رکن پارلیمان محمد الصیہود نے کہا کہ ترک جارح افواج نے عام شہریوں پر بھی مظالم ڈھائے ہیں جس کی تازہ مثال ایک سیاحتی مرکز پر مارٹر گولوں سے حملہ تھا۔
یاد رہے کہ اس حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔