Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • موساد سے وابستہ اسرائیلی ماہرین سقطری پہنچ گئے

یمن کے جزیرہ سقطری کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نوجد کے علاقے میں ایرپورٹ پر فوجی رن وے کی توسیع کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات سے متعلق ہتھیاروں کی کھیپ علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی اور ٹیکنیکل ماہرین منجملہ اسرائیلی ماہرین جو موساد سے وابستہ ہیں سقطری پہنچ گئے ہیں تاکہ مختلف فوجی ہتھیار منجملہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارون کی تعمیر نو کریں تاکہ ان کا پھر استعمال شروع کیا جا سکے۔

یہ ایسے میں ہے کہ مغربی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں فوجی ہتھیار منجملہ دفاعی سسٹم تعینات کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں یمنی ذرائع نے چار ماہ قبل خبر دی تھی کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ مل کر جزیرہ سقطری میں عبدالفکوری جزیرے میں ایک ایرپورٹ کا افتتاح کیا ہے ۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کےوزیر دفاع نے سعودی اتحاد اور اسرائیل کے درمیان یمن کے خلاف سازش کے بارے میں  سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد یمن کو اسرائیل اور اس کے حامی مغربی ملکوں کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس