Aug ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں پر خوف کے سائے

 عراق کےصوبہ صلاح الدین میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ایک کاروان کو صوبہ صلاح الدین میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری «لواء ثأر المهندس»  سے موسوم ایک گروپ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں واقع صوبہ  صلاح الدین میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی کاروان پر ہونے والے حملے سے فوجی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

عراق میں موجود امریکیوں پر حملہ روز کا ایک معمول ہے اور گزشتہ مہینوں اور برسوں میں دسیوں بار انہیں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

امریکی اتحادیوں نے استقامتی گروہوں کے حملوں اور سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں سے محفوظ رہنے کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

جنرل شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے بزدلانہ قتل کے واقعے کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے سرزمین عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کیا تھا تاہم وہ مختلف بہانوں سے اس ملک میں باقی رہنے پر مُصر ہیں جس پر عراق کی استقامتی تنظیموں نے یہ واضح اعلان کیا ہوا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد ملک میں موجود رہیں گے وہ ان تنظیموں کے نشانے پر رہیں گے اور انہیں ہر ممکن شکل میں نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

ٹیگس