Aug ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہداء کا جلوس جنازہ ، رقت آمیز مناظر

استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔

غزہ کے شہداء کے جلوس جنازہ میں فلسطین کی استقامتی محاذ کے اعلی کمانڈروں ، مجاہدوں اور فلسطینی عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے۔

قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے غزہ کی پٹی پر حملے میں، اب تک 12 افراد شہید اور 80 زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں جہاد اسلامی کی فوجی شاخ قدس (سرایا القدس) اسکواڈ میں شمالی غزہ بریگیڈ کا ایک کمانڈر 'تیسیر الجباری ' اور 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں اسلامی استقامتی محاذ  نے تل ابیب اور صیہونی کالونیوں پر راکٹوں کی بارش کردی اور صیہونی کالونیوں اور تل ابیب پر 160 راکٹ داغے جس کے نتیجے میں اب تک 8 صیہونی زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے صیہونیوں کو اسوتا اور برزیلای ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ٹیگس