فلسطین کی راکٹ بارانی کا اثر، صیہونی دشمن جنگ بندی پر تیار
Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت اور غزہ کے مابین جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق مصر کی ثالثی میں ہوا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹر نے بتایا ہے کہ آخری چند گھنٹوں میں بھی صیہونیوں کی فضائی کارروائیاں جاری رہیں۔ صیہونی حملوں میں بتیس فلسطینی شہریوں کی شہادت اور تین سو سے زیادہ عام شہریوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
جنگ بندی کے اعلان سے قبل فلسطینی مزاحمت نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے۔ صیہونی ذرائع کے مطابق، بیت المقدس کے مغربی مقبوضہ علاقوں میں دھماکوں اور سائرن کی آوازی سنائی دیں۔