Aug ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی اور اماراتی آلۂ کاروں میں شدید جھڑپیں

جنوبی یمن کے جنوبی علاقے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان  خونریزجھڑپیں ہوئی ہیں جن میں درجنوں آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔ ابھی تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے دوبارہ شروع ہوئی ہیں۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک قریب سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس