Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو حزب اللہ کی کھلی دھمکی، جنگ کے لئے تیار ہیں

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کہنا ہے کہ  ہمارے دقیق اور سٹیک میزائل پورے مقبوضہ فلسطین کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ 

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ  لبنان کے سکریٹری جنرل کے ایگزیکٹو نائب محمد یاغی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت اس تحریک کی طاقت سے آگاہ ہے، کہا کہ حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ اور دقیق و سٹیک میزائل مقبوضہ فلسطین کے اندر کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ایگزیکٹو نائب محمد یاغی نے آج اتوار کی سہ پہر تاکید کی کہ حزب اللہ کے پاس سٹیک گائیڈڈ میزائلوں کا ذخیرہ موجود ہے جو مقبوضہ فلسطین کے اندر کوئی بھی ہدف کو سٹیک اور دقیق نشانہ بنا سکتے ہیں۔

السیاسہ نیوز ویب سائٹ نے حزب اللہ کے اس اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اگر حزب اللہ اور عبوری صیہونی حکومت کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ شروعات میں ہی سمندری، زمینی اور ہوائی صورتحال مکمل طور پر طے ہو جائے گی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت حزب اللہ کی طاقت کے بارے میں جانتی ہے، کہا کہ اگر ہم نے کچھ کہا تو اس پر عمل کیا، ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اگر ہمیں فتح ہوئی تو پوری امت اسلامیہ کی فتح ہو گی۔ مزاحمت سے حاصل ہونے والی ہر فتح امت اسلامیہ کے قابل فخر شہداء کی نشانی ہے۔

سید نصر اللہ کے نائب نے کہا کہ تیل اور گیس کے وسائل کا تحفظ ایک ناقابل واپسی فیصلہ ہے اور اگر ہم ستمبر کے آخر تک یعنی سمندر کی سرحدیں کھینچنے کے بعد تیل اور گیس نہیں نکالتے ہیں تو ہم دشمن کو ایک بھی قطرہ نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

محمد یاغی نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل جانتا ہے کہ ہم سیکریٹری جنرل کے اعلان کے بارے میں سنجیدہ ہیں، اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ جنگ فیصلہ کن ہو گی، تیل اور گیس نکال کر ہم اپنے مقصد پر پہنچ سکتے ہیں تاکہ ہم ایک مضبوط معیشت بنا سکیں۔ ہم اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ٹیگس