Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • حماس و جہاد اسلامی کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت کی فوجی توانائی میں کمی

غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی جنرل نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت کی فوجی توانائی میں آنے والی کمی کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ایک ریزرو فوجی جنرل اسحاق بریک نے اسرائیل کی فوجی برتری کے بارے میں صیہونی حکام کی خام خیالی کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔
اسرائیل کے اس ریزروفوجی جنرل نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیل کو پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے اور اسے مختلف سماجی اور اقتصادی شعبوں میں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسرائیل کی کمزور فوجی توانائی بے نقاب ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوجی جنرل اسحاق بریک نے اسرائیل کی بری فوج کے سلسلے میں صیہونی حکام کی لاپرواہی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حکام کا یہی رویہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس و جہاد اسلامی میں اس حقیقت کا احساس پیدا ہو کہ انھیں ایک کمزور فوجی طاقت کا سامنا ہے اور اسی بنا پر اسرائیل کے مقابلے میں ان کی استقامت و مزاحمت کا جذبہ مسلسل بڑھتا رہا ہے۔ 

ٹیگس