Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • یو اے ای کے سفیر بھی تہران لوٹنے والے ہیں

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے آنے والے دنوں میں تہران میں اپنے ملک کے سفیر کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے آج  بروز اتوار اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی اور تہران کے درمیان سابقہ ​​معاہدے کے مطابق "سیف محمد الزعابی" متحدہ عرب امارات کے سفیر کی حیثیت سے ایران واپس لوٹ رہے ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے سفارتی مشنوں کی سطح کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے سلسلے میں ٹیلیفون گفتگو جو 26 جولائی کو متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہوئی تھی، متحدہ عرب امارات کے سفیر سیف محمد الظہبی آنے والے دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت واپس لوٹیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ الزعابی کو آنے والے دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں تعینات کیا جائے گا تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی ہم آہنگی اور تعاون سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے۔

ٹیگس