امریکی دہشتگردوں کی راہ میں شامی فوج حائل، قامشلی میں داخل ہونے سے روکا
شام کی فوج نے شمال مشرقی شام کے حسکہ صوبے میں واقع شہر قامشلی میں دہشتگرد امریکی فوجی کاررواں کے داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے.
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے شہر قامشلی کے گردو نواح میں واقع دیہی علاقے صالحیہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں اور اسی طرح قسد کے دہشتگردوں کے قافلے کو روک دیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ دہشتگردوں کے اس فوجی کاروان میں 6 گاڑیاں شامل تھیں۔
امریکی فوجی اور ان سے وابستہ دہشتگرد عناصر ایک عرصے سے شمالی اور مشرقی شام میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں اور شام کا تیل لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے کے باشندوں اور وہاں پر تعینات شامی فوجیوں و سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف اقدامات کرتے ہیں ۔
شام کے حکام نے بارہا کہا ہے کہ ملک میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں ۔
شام کا بحران دوہزارگیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی یلغار کے بعد شروع ہوا ہے ۔ اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنا تھا جس میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔