Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • سیاسی مسائل میں مسلح افوج کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے، مصطفی الکاظمی

عراق کے وزیراعظم نے عراقی فوج اور سیکیورٹی فورسز کو ملک کے سیاسی مسائل سے دوررہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم مصطمفی الکاظمی نے بدھ کی صبح اپنی ایک تقریر میں ملک کے سیاسی مسائل اور تنازعات میں فوج اور سیکیورٹی فورسز کے نہ الجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انھوں نے اسی طرح فوجی اداروں کی جانب سے سیاسی محرکات کا حامل کوئی بھی بیان دیئے جانے پر بھی سخت متنبہ کیا۔
عراقی وزیراعظم کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب الحشدالشعبی نے مصطفی الکاظمی سے عمومی اور سرکاری مراکز کے دفاع میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ عراق کے قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات گذشتہ سال دس اکتوبر کو منعقد ہوئے تھے مگر سیاسی جماعتیں ملک میں اب تک حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ 

ٹیگس