Aug ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شامی فوج نے ایک بار پھر صیہونی فوج کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق، روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی فوج  کی جانب سے شام کے مغربی علاقے «مصیاف» پر داغے جانے والے میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے کروز میزائل سے یہ حملہ شام کے تحقیقاتی مرکز پر کیا تھا۔

صیہونی فوج نے یہ حملہ گزشتہ شب کیا جسے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ صیہونی فوج، شام پر میزائل حملے کے لئے یا لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے یا پھر مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کی طرف سے شام پر حملہ کرتی ہے۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز نے بارہا صیہونی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔

ٹیگس