اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی دھمکی کو اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکی دباو پر حشد الشعبی کو تحلیل کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔
شام میں تحریرالشام سے وابستہ ذرائع نے شمال مغربی شام میں اپنے کچھ عناصر کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
شام کا اقتدار ہاتھ میں لینے والے مسلح گروہوں اور دہشتگردوں کی مکمل خاموشی کے درمیان اس ملک میں صیہونی حکومت کی وسیع پیمانے پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل کے جنگي طیاروں نے شام کے مشرقی اور مغربی علاقوں پر اپنے حملوں میں شدت لاتے ہوئے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر شام کی فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔
گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حکومت کے طیاروں نے شام کے مختلف علاقوں کو اپنے فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
غاصب اسرائیلی فوج کی فضائی اور زمینی جارحیت اورحملوں سے شام کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
پاکستان نے شامی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس(TASS ) نے اعلان کیا ہے کہ بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
ایران شام میں امن و استحکام کی برقراری میں کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کرے گا۔