Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ترکیہ کے فوجیوں کو عراقی حزب اللہ کا سخت انتباہ

عراقی حزب اللہ نےکہا ہے کہ ترکیہ کے فوجیوں کو اس ملک سے نکالنے کی طاقت و توانائی رکھتے ہیں تاہم بہتر ہوگا کہ وہ خود اپنے اڈے خالی کر کے ملک سے نکل جائیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کتائب حزب الله کی سیکیورٹی کی سربراہ ابو علی العسکری نے عراق سے ترکیہ کے فوجیوں کے انخلاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمنوں نے عراق پر بمباری کی تو وہ خود اپنے جال میں پھنس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ترکیہ کو اپنے اڈے خالی کرنے ہوں گے اس کے بعد سرحدی علاقوں سے کلین اپ کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کے فوجیوں کو عراق سے نکالنے کی صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیر قانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔

ترکیہ نے حالیہ برسوں میں پی کے کے، کے عناصر کی سرکوبی کی آڑ میں عراق کے خلاف جارحیت کی تھی ۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کا کہنا ہے کہ ترکیہ 2018 سے اب تک 22 ہزار 700 مرتبہ عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

ٹیگس