ہتھیار اٹھانے والے استغفار کریں: مقتدی صدر
ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے خدا سے معافی کی دعا کرتے ہوئے صدر تحریک کے رہنما نے ان سے استغفار کرنے اور دوبارہ اس فعل کو نہ دہرانے پر زور دیا۔
الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے خدا سے معافی مانگتے ہوئے ان سے استغفار کرنے اور اس فعل کو دوبارہ نہ دہرانے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں زندہ رہوں یا مر جاوں کسی بھی حال میں دوبارہ ایسی حرکت نہ کریں اور ہتھیار اٹھانے پر خدا سے معافی مانگیں۔ ساتھ ہی انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ تحریک الصدر کے رہنما مقتدیٰ صدر نے گزشتہ روز رونما ہونے والے حالیہ تلخ واقعات پر میڈیا کے سامنے عراقی عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنے حامیوں کے مسلحانہ اقدامات سے اظہار برائت کیا اور اُن کو حکم دیا کہ وہ بغداد کے گرین زون سے نکل جائیں اور اس کے لئے انہوں نے ایک گھنٹے کا وقت بھی مقرر کیا جس کے بعد گرین زون کو انکے حامیوں نے ترک کرنا شروع کر دیا گیا تھا اور نتیجتاً حالات معمول پر لوٹ آئے تھے۔
مقتدی صدر کے اس بیان کی عراقی حکام، سیاسی شخصیات اور ملکی اور غیر ملکی اداروں نے قدردانی کی۔